عتیقہ اڈوھوکے خلاف شراب برآمدگی کیس وکلاءکی ہڑتال کے باعث ملتوی
عتیقہ اڈوھوکے خلاف شراب برآمدگی کیس وکلاءکی ہڑتال کے باعث ملتوی
راولپنڈی ( آن لائن )سول جج راولپنڈ ی حسن رضا نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما و معروف اداکارہ عتیقہ اڈوھوکیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت وکلاءکی ہڑتال کے باعث 20 جولائی تک ملتوی کردی۔ یادرہے 4 جون 2011 کو عتیقہ اڈوھو اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھیں۔ تلاشی کے دوران کسٹم حکام نے انکے سامان سے دو بوتل شراب برآمد کر لی تھی۔