پیپلز پارٹی کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار فائنل، فہرست ہائی کمان کو بھجوا دی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی (وسطی) پنجاب نے 22اگست کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے امیداروں کے نام فائنل کرلئے اور فہرست حتمی منظوری کیلئے پارٹی کی ہائی کمان کو بھجوا دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق این اے 68 سرگودھا کیلئے سید نصرت علی شاہ، این اے 71 کیلئے شوکت پرویز نیازی، این اے 83 کیلئے ممتاز علی چیمہ اور این اے 129 کیلئے ملک محمد اعجاز اعوان اور انکے متبادل حاجی محمد رشید کے نام ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں کیلئے پی پی 123 سیالکوٹ سے مشتاق مغل، پی پی 142 عارف نسیم کشمیری متبادل ملک ادریس، پی پی 150 آصف ناگرہ، پی پی 161 رانا محمد اختر متبادل شوکت علی ڈوگر، پی پی 193 خرم جہانگیر وٹو اور پی پی 51 سے واحد مصطفی باجوہ کا نام فائنل کیا گیا ہے۔