جھل مگسی: مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

07 جولائی 2013

 جھل مگسی( آن لائن) جھل مگسی میں مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گندھاوا کے علاقے گوٹھ عنایت شاہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ بیٹے اور بیوی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔