ضمنی الیکشن: لاہور میں مزید 10امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، دفاتر آج بھی کھلے رہینگے

07 جولائی 2013

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر انتخاب لڑنیوالے مزید 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کیلئے ریٹرننگ افسران کے دفاتر آج بھی 8 تا 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ گذشتہ روز جن امیدواروں نے ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی وصول کئے ان میں این اے 129سے تحریک انصاف کے چودھری منشا سندھو، مسلم لیگ (ن) کے عبدالوحید خان، فضل الرحمان گروپ کے رونی صابر اور مسلم لیگ (ن) کے محمد نعمان وغیرہ شامل ہیں۔