لیاری میں بدامنی سے درآمدات برآمدات متاثر ہو رہی ہیں: کامران مائیکل

07 جولائی 2013
 لیاری میں بدامنی سے درآمدات برآمدات متاثر ہو رہی ہیں: کامران مائیکل

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے لیاری میں بدامنی سے پورے ملک کی درآمدات اور برآمدات متاثر ہورہی ہیں۔ کراچی بدامنی پر میں وزیراعظم نوازشریف، وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعلیٰ سندھ کو کراچی پورٹ کے اطراف علاقوں اور ماڑی پور روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کی تجویز پیش کرونگا تاکہ درآمدات اور برآمدات اور ٹرانسپورٹ کو محفوظ بنایا جاسکے۔ وہ ہفتہ کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فش اینڈ ہاربر انڈسٹری کے نظام کو انٹرنیشنل معیار پر لائیں گے۔