خسرہ سے مزید 3بچے جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد 185ہو گئی
لاہور (سپیشل رپورٹر) خسرہ سے ہلاکتوں اور متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور پنجاب بھر میں 2 ہلاکتوں سمیت 104خسرہ کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں خسرہ کے9مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور کے جناح ہسپتال میں ایک بچہ جبکہ ڈی ایچ کیو بہاولنگر بھی ایک بچہ جبکہ میانوالی میں ایک بچہ خسرہ کے باعث ہلاک ہو گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر پنجاب میں کل 21377خسرہ کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ لاہور میں خسرہ کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5683ہے۔ پنجاب بھر میں خسرہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد185ہے جبکہ لاہور میں خسرہ سے ہو نے والی ہلاکتوں کی تعداد 85 ہے۔