لاکھوں کی وارداتیں، مزاحمت پر تاجر کو گولی مارکر زخمی کر دیا

07 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوںکے دوران شہریوںکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی سامان، گاڑیوں، موٹر سائیکلوںسے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے تاجرکو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ نولکھا میںدکان میں واردات کے بعد تاجر آئے روز وارداتوںکے خلاف سراپا حتجاج بن گئے۔ معلوم ہوا ہے اکبری گیٹ کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے کپڑے کی دکان میںگھس کر 25لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی ڈاکو جب فرار ہونے لگے تو دکان کے مالک نور شیخ نے ڈاکوﺅںکا تعاقب شروع کر کے پکڑنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی کوطبی امداد کے لئے میوہسپتال میں داخل کر ادیا گیا ہے ۔ نولکھا کے علاقے میں ڈاکوﺅںنے علی کی دکان میںگھس کر 50ہزار روپے لوٹ لئے اورفرار ہو گئے۔ واردات کے بعد مارکیٹ کے تاجر مشتعل ہو گئے اورانہوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوںکے خلاف دکانیں بند کر کے احتجاج شروع کر دیا ۔ ہنجروال میںڈاکوﺅں نے سلیم کے گھر میںگھس کر 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ا ورقیمتی سامان لوٹ لیا، شمالی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅںنے عادل کے گھر میں گھس کر 7لاکھ کے طلائی زیورات ، نقدی، نصیر آبادمیں ڈاکوﺅںنے عتیق کے گھر میں گھس کر 6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی ،ستوکتلہ میں ڈاکوﺅں نے عابد حسین سے گن پوائنٹ پر 7لاکھ روپے اورتین موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے عارف کی دکان میں گھس کر 4لاکھ روپے اور دو موبائل فون، شمالی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے غلام مرتضیٰ سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، پرانی انارکلی میں ڈاکوﺅںنے اسد سے 60ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے شہزاد سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں ڈاکوﺅں نے صفدر سے 50ہزار روپے اور دو موبائل فون ،گرین ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے نصیر سے 25ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، باٹا پور میں فرحان کا ٹریکٹر ٹرالی، پرانی انارکلی میں سعید ، اقبال ٹاﺅن میں شہزاد، مغل پورہ میں نوید،جنوبی چھاﺅنی میںعبدالرحمان، ماڈل ٹاﺅن میں راحیل، جنوبی چھاﺅنی میں عابد ،گلبرگ میں خرم کی گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاﺅن میںحمزہ، اچھرہ میںآصف ، نواں کوٹ میں عثمان، ریس کورس میں تصدق، اقبال ٹاﺅن میں شہزاد، شاہدرہ میںصغیر، اسلامپورہ میں عبداللہ، ملت پارک میںعامر ، شاہدرہ میں فریاد، شمالی چھاﺅنی میں افضل اور لاری اڈہ میں سہیل کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔