سرگودھا: ڈکیتی کے دوران زخمی ہونیوالے موٹر وے پولیس کے پٹرولنگ افسر ہسپتال میں چل بسے

07 جولائی 2013

سرگودھا(نامہ نگار) ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹروے پولیس کے زخمی ہونے والے پٹرولنگ آفیسر مبشر حسین شاہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ گزشتہ شب موٹروے بھیرہ سروس ایریا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹروے پولیس کے دو پٹرولنگ آفیسر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ وہ سی ایم ایچ ہسپتال میں زیرعلاج تھے، گزشتہ روز پٹرولنگ آفیسر مبشر حسین شاہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔
موٹروے پٹرولنگ افسر