سیدوالا میں لوڈشیڈنگ کیخلاف انوکھا احتجاج، ڈھول بجا کر ماتم
سےدوالا (نامہ نگار) لوشیڈنگ اور چار دن سے خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کرنے پر علاقہ مکینوں کا واپڈا اور حکومت کیخلاف شدید احتجاج، مظاہرین نے ڈھول بجا کر ماتم کر کے انوکھا احتجاج رےکارڈ کروایا۔ جڑانوالہ روڈ، بچیکی روڈ اور اوکاڑہ روڈ بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی گئی۔