کوہالہ: ماں نے کھانے میں زہر ملا کر اپنے 3 بچوں کو مار ڈالا
کوہالہ (نامہ نگار) تھانہ بکوٹ کے گا¶ں ملکوٹ میں سفاک ماں نے اپنے 3 معصوم بچوں کو زہر دیکر ہلاک کر ڈالا۔ علاقہ کا ماحول سوگوار‘ سردار مہتاب احمد خان کے آبائی گا¶ں ملکوٹ میں 7 سالہ ہاشم خان،4 سالہ سمیر خان اور 3 سالہ شمائیم بی بی کو ان کی سگی ماں آسیہ کوثر دختر نثار احمد نے کھانے میں زہر دیکر ہلاک کر ڈالا۔ والد سلطان محمود کی رپورٹ پر تھانہ بکوٹ میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ سلطان محمود جو کہ ایوبیہ میں محنت مزدوری کرتا ہے، اسکی شادی 9 سال قبل ملزمہ آسیہ کوثر سے ہوئی۔ گھریلو ناچاقی پر اکثر اسکو کام نہ کرنے کا طعنہ ملتا رہا۔ سلطان محمود کے مطابق جمعہ کو وہ کام کے سلسلے میں ایوبیہ میں تھا کہ بھائی نے فون پر اطلاع دی کہ بچوں نے کھانا کھایا اور ان کی حالت غیر ہوگئی، ایک بچہ گھر پر دم توڑ گیا جبکہ دو مری ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ سلطان محمود نے کہا اس کی بیوی نے مجھے کہا تھا کہ تم کام پر جا¶ اور اب میں ایسا کام کروں گی کہ اس سے قبل کسی نے ایسا نہ کیا ہوگا۔ بکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔