چارسدہ میں فورسز کا آپریشن‘ کالعدم تحریک طالبان کے 2 شدت پسند گرفتار تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل

07 جولائی 2013

چارسدہ(آئی این پی) چارسدہ کے علاقے حصارہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے کالعدم تحریک طالبان کے دو شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے حصارہ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک طالبان کے دو اہم شدت پسندوں کو گرفتار کرلیاہے ۔گرفتار ہونے والے شدت پسندوں کے نام نور محمد اور حبیب گل بتائے گئے ہیں سیکیورٹی فورسز نے گرفتار ہونے والے شدت پسندوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جن سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔