قمر رضا کو اوورسیز مشیر بنایا جائے: ملک عامر شفیق
قمر رضا کو اوورسیز مشیر بنایا جائے: ملک عامر شفیق
برسلز (نامہ نگار) پاکستان کے حالات پر عام پاکستانی دل گرفتہ ہے ، اوورسیز پاکستانی اپنی دھرتی کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فرسٹ کے چیئرمین ملک عامر شفیق نے کیا۔ انہوں نے کہا وزارت اوورسیز اور حکومت پاکستان برطانیہ کی نامور سماجی شخصیت سید قمر رضا کو اوورسیز مشیر مقرر کریں۔ ان کی تقرری سے سمندرپار پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کا جال بچھا دیں گے۔