حکومت آئی ایم ایف سے شرائط پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے: غفور حیدری

07 جولائی 2013

اسلام آباد (ثناءنیوز) حکومتی اتحادی جمعیت علما ءاسلام ( ف ) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت سے آئی ایم ایف سے 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ لینے کی شرائط سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو مالیاتی اداروں کا راستہ دکھانے کی بجائے اپنے قومی وسائل پر انحصار کیا جائے یہی وعدہ مسلم لیگ ( ن ) نے اپنے انتخابی منشور میں کیا تھا ۔ جمعیت علماءاسلام ( ف ) تاحال حکومت کا باضابطہ حصہ نہیں ہے ۔


 غفور حیدری