برطانیہ میں غیر ملکیوں سے علاج کی فیس وصول کرنے کا فیصلہ

07 جولائی 2013

لندن (اے پی پی) برطانیہ میں غیر ملکیوں سے علاج کی فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت برطانیہ نے قومی صحت کے ادارے پر سے مالی بوجھ کم کرنے اور نیشنل ہیلتھ کیئر کے قانون میں بنیادی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غیر یورپی یونین ممالک سے تعلق رکھنے والے نئے امیگرینٹ سے ویزا فیس کے علاوہ ہیلتھ کیئر کی مد میں بھی فیس وصول کی جائے گی ۔