انڈونیشیا: جزیرہ سماٹرا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

07 جولائی 2013
انڈونیشیا: جزیرہ سماٹرا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں 6.4 شدت کے زلزلے نے علاقے کو لرزا دیا تاہم فوری طور پر کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں سخت زلزلے نے دہشت پھیلا دی جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 جبکہ اس کا مرکز صرف 23 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔