چین اور بھارت طویل المدتی سرحدی ایشو کا فوری حل نکالنا ہو گا: لی کیانگ
چین اور بھارت طویل المدتی سرحدی ایشو کا فوری حل نکالنا ہو گا: لی کیانگ
بیجنگ (آن لائن) چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے کہا ہے کہ بھارت اور بیجنگ کو طویل المدتی حل طلب سرحدی ایشو کا اب کوئی حل نکالنا ہو گا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم لی کیلیانگ نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان امن و استحکام کا ماحول پیدا کرنے کیلئے سرحدی ایشوز فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیر دفاع نے چینی وزیراعظم سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان دوستی کا فروغ عالمی برادری کے بھی مفاد میں ہے۔