گیس حکام نے سی این جی شیڈول اچانک تبدیل کر دیا‘ سٹیشن ہفتہ کی شام 6 بجے تک کھلے رہے

07 جولائی 2013
گیس حکام نے سی این جی شیڈول اچانک تبدیل کر دیا‘ سٹیشن ہفتہ کی شام 6 بجے تک کھلے رہے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی این جی کی فراہمی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی ہو گئی سی این جی سٹیشن گزشتہ روز صبح 6 بجے کی بجائے شام 6 بجے تک کھلے رہے۔ متعدد صارفین علم نہ ہونے پر سہولت سے محروم رہ گئے۔ تفصیل کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت بدھ کے روز اعلان کیا گیا کہ ملتان ریجن کے سی این جی سٹیشنز 2 روز کیلئے جمعرات کی صبح 6 بجے سے ہفتہ کی صبح 6 بجے تک یعنی 48 گھنٹوں کیلئے کھلے رہیں گے مگر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سوئی گیس حکام نے اچانک شیڈول میں تبدیلی کر کے شیڈول کو طول دیدیا اور ہفتہ کی صبح 6 بجے کی شام 6 بجے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا حکم دیدیا یعنی 48 کی بجائے 60 گھنٹوں کیلئے ملتان ریجن کے سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہم کی گئی۔ اس حوالے سے ملتان کے ریجنل ہیڈ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ سی این جی کا شیڈول ایس این جی پی ایل کی ویب سائیٹ پر فراہم کر دیا جاتا ہے۔
سی این جی شیڈول