شام کے جنگی جہازوں نے باغیوں کیخلاف فضائی حملوں کا آغاز کر دیا

07 جولائی 2013

بیروت (اے پی پی) شام کے جنگی جہازوں نے باغیوں کیخلاف فضائی حملوں کا آغاز کر دیا۔ مانیٹرنگ گروپ نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد کی حکومت نے باغیوں کو پیچھے دھکیلنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے نتیجے میں دمشق کے نواح میں باغیوں کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں نے فضائی حملے کئے۔ دارالحکومت کے نواح میں گھیرے میں لئے گئے باغیوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کی۔ برطانیہ میں قائم گروپ نے کہا کہ جنگی طیاروں نے اصالی اور قابون پر کئی فضائی حملے کئے۔