پرتگال کی اقتصادی صورتحال سیاسی بحران کا سبب بننے لگی‘2 وزراءمستعفی

07 جولائی 2013

لزبن(آن لائن)پرتگال کا اقتصادی بحران حکومت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔2 وزراء اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے جس کے بعد وزیر اعظم پدرو پاسوس کی حکومت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ روزنامہ پ±بلکو کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے صدر انیبال کاواکو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پرتگال کے قرضوں کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔