سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو اور ہیٹ سٹروک کے مریضوں میں اضافہ

07 جولائی 2013

ملتان (وقائع نگارخضوصی) گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساھ ہی سرماری ہسپتالوں میں گیسٹرو انٹرائنٹس اور ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ روز بھی نشتر ہسپتال چلڈرن کمپلیکس اور سول ہسپتال میں گیسٹرو انٹرائنٹس کے 178 جبکہ ہیٹ سٹروک کے 18 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 82مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کر کے ان کا علاج جاری ہے جبکہ دیگر مریضوں کو ادویات تجویز کرکے دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔