وزیر بننا عوام کی محبتوں کا نتیجہ ہے‘ عبدالوحید ارائیں کا استقبالیہ سے خطاب

07 جولائی 2013

ملتان (سپیشل رپورٹر) یونین کونسل25 وزیرآباد مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر مبشر جنجوعہ کی رہائش گاہ پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ کے موقع پر صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں نے کہا کہ میرا وزیر بننا عوام کی محبتوں کا نتیجہ ہے جو کچھ بھی ہو سکا ورکروں کے لئے کروں گا۔ رانا محمودالحسن نے کہا بار جیت مقدر کا کھیل ہوتا ہے میں آج بھی آپ کا خادم ہوں تقریب میں خالد فاورقی‘ مدثر جنجوعہ‘ چودھری نویدالحق‘ چودھری شرافت‘ ڈاکٹر فریدبندش‘ رانا مدنی‘ چودھری فاروق‘ چودھری شفیق‘ چودھری ندیم‘ اسلم کھیڑا‘ عبدالستار راجا‘ رانا نوید‘ چودھری لطیف‘ جاویدخان و دیگر موجود تھے۔