گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی: عثمان معظم

07 جولائی 2013

خانےوال(نمائندہ نوائے وقت ) )ڈی سی او عثمان معظم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہداےت پر رمضان المبارک مےں عوام کو سستی اور معےاری اشےاءخورد نوش کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے گی دکان دار اس بابرکت مہےنے مےں ناجائز منافع خوری سے گرےز کرےں۔ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ضلع مےں پرائس کنٹرول نے کام شروع کر رہا ہے انھوں نے ان خےالات کا اظہار ضلعی پرائس کنٹرول کمےٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا ۔اجلاس مےں اے ڈی سی فخرالاسلام ڈوگر،ای ڈی او فنانس اےنڈ پلاننگ رےاض الدےن،ڈی او سی محبوب احمد ،اے سی جہانےاں شہراز منظور ،ڈی او دانش طاہر ڈسٹرکٹ انفارمےشن آفےسر سلمان خالد ودےگر محکموں کے افسران کے علاوہ سےکرٹرےز مارکےٹ کمےٹی ز،ضلعی صدر انجمن تاجران ،کرےانہ فروش،گوشت فروش سبزی ،فروٹ،پولٹری فروش،دودھ فروش کی انجمنوں کے صدر ہوٹل اور بےکری اےسوسی اےشن کے صدر ،صدر چےئر ز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری اور انجمن صارفےن کے عہدے داران نے شرکت کی۔دریں اثناء ڈی سی او محمد عثمان مظم نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المارک مےں امن وامان کی فضا بر قرار رکھنے کےلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہےں۔علماکرام،امن کمےٹی ممبران اور شہرےوں کے تعاون سے اس فضا کو بر قرار رکھا جائےگا انہوں نے ان خےالات کا اظہار ضلعی امن کمےٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا اجلاس مےں اے ڈی سی فخر الاسلام ڈوگر ڈی اےس پی صدر ملک محمد اشرف ، ڈی او سی محبوب احمد ،اسسٹنٹ کمشنر شےراز منظور کے علاوہ مولانا محمد عباس اختر ،مولانافتح محمد حامدی ،سےد سہےل رضا عابدی،سےد خورشےد عباس گروےزی ،ڈاکٹر شرافت حسےن بھٹہ،کاری سےف اللہ عابد،محمد شاہد رضا،شفقت حسےن نقوی ،رانا شبےر احمد ،غلام مصطفی ،مےاں اصغر علی ،شےخ ذوالفقار علی رضوی ،سےد رفےق احمدشاہ جمالی،محمد شفےع سعےدی،سےد امام علی ذرشاہ، انعام اللہ قرےشی، صاحبزادہ عبداللہ سےالوی،مولانا محمد امےن ،صاحبزادہ افضل عباس ،اشرف کمبوہ، شبےر احمد دھول، جےکب وزےر و دےگر نے شرکت کی۔اجلاس مےں ڈی سی او نے کہا کہ ماہ رمضان مےں احترام رمضان آرڈےنےنس پر مکمل عمل کر اےا جائے گا۔
عثمان معظم