نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: شرافت لیاقت بھٹی

07 جولائی 2013

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 153 کے سینئر نائب صدر شرافت لیاقت بھٹی نے مقامی سکول میں سمر کیمپ کے موقع پر طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترقی و خوشحالی کی منزلیں صرف تعلیم حاصل کرنے سے ہی ملتی ہیں۔