پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس‘ محمد ابراہیم مرکز گجرات اور بصیرہ کے چیف آرگنائزر مقرر

07 جولائی 2013

مظفرگڑھ (نامہ نگار) پنجاب ٹیچر یونین کا اجلاس پنجاب ٹیچر یونین کے ضلعی صدر ملک امام دین کی زیرصدارت ہائی سکول محمودکوٹ میں منعقد ہوا۔ تنظیمی امور میں بہتر کارکردگی کے باعث محمد ابراہیم کلہوڑ کو متفقہ طور پر شرکاءاجلاس نے مرکز گجرات اور مرکز بصیرہ کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا۔ اساتذہ کے مسائل حل کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محمدشریف خاور‘ محمدریاض خان پتافی‘ رانا خالد‘ محمداظہر پہوڑ‘ ذوالفقار خان چانڈیہ شامل ہیں۔