رائے ونڈ: مون سون کی آمد‘نالوں کی صفائی‘ تجاوزات ہٹانے کا کام شروع

07 جولائی 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) ٹی ایم او اقبال ٹاﺅن لیاقت علی کی ہدایت پر مون سون کے دوران حفاظتی تدابیر کیلئے چیف آفیسر رائے ونڈ طاہر وڑائچ نے اپنی نگرانی میں سندر روڈ پر مرکزی نالوں کے اوپر بااثر افراد کی عرصہ سے قائم تجاوزات توڑ کر نالے کی صفائی کا عمل شروع کروا دیا۔ مقامی تاجروں نے عملہ سفائی سے الجھنے کی کوشش کی ¾ لیکن سی او نے کام جاری رکھا جس پر تاجروں نے مذاکرات کرکے ان سے دو دن کا وقت لے لیا ہے کہ وہ ازخود اپنی تجاوزات ختم کر لیں گے جس پر سی او نے دیگر جگہوں پر ہیوی مشین کے ذریعے صفائی شروع کروا دی ہے۔ اہالیان شہر نے کہا کہ اگر اسی سپیڈ سے صفائی کا عمل جاری را تو انہیں مون سون کے دوران کوئی خطرہ نہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...