اٹلی کے سب سے بڑے مافیا گروپ کے سربراہ گرفتار

07 جولائی 2013

روم (بی بی سی) لاطینی امریکی ملک کولمبیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اٹلی کے کالابریئن گروپ کے مبینہ مافیاکے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے روبرٹو پانونزی منشیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث یورپ کو سب سے زیادہ مطلوب شخص ہیں اور روبرٹو کو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے ایک شاپنگ سنٹر سے گرفتار کیا گیا ہے۔