شہید قرآن پاک اور مقدس اوراق کی حفاظت کیلئے قرآن محل کا سنگ بنیاد رکھا گیا

07 جولائی 2013

خانیوال (خبرنگار) جامعہ خدیجتہ الکبریٰ جامعہ مسجد نورشاہین ٹاﺅن خانیوال میں شہید قرآن پاک اور دیگر مقدس اوراق کی حفاظت کے لئے قرآن محل کا سنگ بنیاد وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیراحمد صدیقی نے رکھا۔ اس موقع پر جمعیت علماءاسلام س کے مرکزی رہنما مولانا عبدالکریم نعمانی‘ اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا ریاض جھنگوی‘ تحریک خدام اہلسنت کے مرکزی رہنما مولانا سید معاویہ امجد شاہ‘ مفتی محمدزاہد‘ مولانا ظہیرالہاشمی‘ مفتی خالدمحمود ازہر اور مفتی خالد محمود ازہر نے خطاب کیا۔ بعدازاں مولانا سید معاویہ امجد شاہ نے اختتامی دعا کرائی۔