فرانسیسی حکام کی اپنے شہریوں کی جاسوسی کے الزامات کی تردید

07 جولائی 2013

پیرس (بی بی سی) فرانس میں حکام نے اپنے شہریوں کی بڑے پیمانے پر جاسوسی کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ وزیراعظم یاں مارک آئےرال کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ فرانسیسی روزنامے لامونڈ کے دعوے درست نہیں ہیں۔ روزنامے لامونڈ نے خبر دی تھی کہ بڑے پیمانے پر کمپیوٹر اور فون کا ڈیٹا فرانس کی جاسوس ایجنسی ڈی جی ایس سی کے دفاتر میں موجود سپر کمپیوٹروں پر سٹور کیا جا رہا ہے۔