کہروڑ پکا : محنت کشن کی بیٹی خسرے میں مبتلا‘ ہسپتال میں ادویات ندارد

07 جولائی 2013

 کہروڑپکا (خبر نگار)کہروڑپکا کے نواحی علاقہ گوٹھ بہار کی بستی جھبیلوں والا کے محنت کش محمد حنیف کی دو سالہ معصوم بچی ثانیہ بی بی موذی بےماری خسرے کی لپیٹ میں آگئی جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہروڑپکا میں داخل کروا دیا گیا ہے جس کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے ۔ثانیہ بی بی کے والدین نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال میں ادویات و غیرہ نہیں ہیں بلکہ بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبو ر ہیں ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔