چھ ماہ کے دوران 8400 مہاجرین نے بحیرہ روم عبور کیا: اقوام متحدہ

07 جولائی 2013
چھ ماہ کے دوران 8400 مہاجرین نے بحیرہ روم عبور کیا: اقوام متحدہ

نیو یارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال کے پہلے مہینوں میں اٹلی اور مالٹا کے ساحلوں پر 8400 مہاجرین اور پناہ گزینوں کی آمد ہوئی۔ ان مہاجرین میں اکثریت شمالی افریقہ کے ممالک اور پاکستان سے تھی۔ 7800 افراد اٹلی جبکہ 600 افراد مالٹا پہنچے۔ لیبیا سے لگ بھگ 6700 جبکہ باقی ملکوں سے 1700 افراد نے اٹلی اور مالٹا کا رخ کیا۔ یونان اور ترکی، شام، مصر، افغانستان، گیمبیا اور پاکستان کے علاوہ بالخصوص صومالیہ اور اریٹیریا کے شہری مہاجرین میں شامل ہیں۔ دنیا کے سب سے زیادہ معروف سمندری راستے سے گزرنے کے دوران اس سال کے پہلے 6 ماہ میں 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گذشتہ برس اٹلی اور مالٹا پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد 15 ہزار تھی اور 500 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
8400 مہاجرین