مصر میں آج مظاہرے ہونگے گرفتاریوں پر اقوام متحدہ کی تشویش

07 جولائی 2013

جنیوا (آن لائن) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ ناوی پلے نے مصر میں اخوان المسلمون کے سرکردہ رہنماو¿ں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جنیوا سے ملنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ناوی پلے نے ان اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ادھر مصر میں فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون نے آج مظاہروں کی کال دے دی ہے۔ کے اہم لیڈروں کی گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایک ترجمان کے مطابق ناوی پلے نے مصر میں فوج کی طرف سے صدر محمد مرسی کی برطرفی کو باقاعدہ فوجی بغاوت کا نام دینے سے احتراز کیا۔
اقوام متحدہ /تشویش