متحدہ علماءکونسل کی قومی یکجہتی امن کانفرنس کل ہو گی

07 جولائی 2013

لاہور (پ ر) چاروں مسالک ”متحدہ علماءکونسل“ کے چیئرمین مفتی سید عاشق حسین نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بڑھتی دہشت گردی، خودکش حملوں و ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اور امن و سلامتی کے قیام کے ضمن میں متحدہ علماءکونسل کے زیر اہتمام قومی یکجہتی امن کانفرنس کل تین بجے سہ پہر جامعہ بیت القرآن سلطان پارک گلی نمبر 5 نزد کیولری گرا¶نڈ ہو گی جس میں تمام مسالک و مذاہب کے اکابر شرکت و خطاب اور مشترکہ امن و یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔