روٹری کلب کے زیراہتمام نومنتخب ڈسٹرکٹ گورنر پاکستان و افغانستان کی حلف برداری

07 جولائی 2013

لاہور (پ ر) روٹری کلب لاہور کریسنٹ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں نومنتخب ڈسٹرکٹ گورنر پاکستان و افغانستان افتخار احمد کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں صدر تنظیم سیف اللہ چودھری‘ صدارتی ایوارڈ یافتہ سکاﺅٹ لیڈر مقصود چغتائی‘ اسسٹنٹ گورنر بیگم شاہین احمد طارق‘ جوائنٹ سیکرٹری رضوان احمد کے علاوہ ملک سے کثیر تعداد میں روٹیرینز نے شرکت کی۔ عالمی سیاح مقصود چغتائی نے کہا کہ روٹری غربت کے خاتمے اور عالمی بھائی چارے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔