اتحاد اہلسنت کیلئے اہم اجلاس آج جامعہ رضویہ فیصل آباد میں ہو گا

07 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی میزبانی میں اتحاد اہلسنّت کے لئے اہم اجلاس آج اتوار 7جولائی کو جامعہ رضویہ فیصل آباد میں ہو گا۔ سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری اطلاعات محمد نواز کھرل نے بتایا ہے کہ اجلاس میں صاحبزادہ سیّد حامد سعید کاظمی اور صاحبزادہ شاہ اویس نورانی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔