ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل کی ملک بھر میں جائیداد سیل، گھر پر قبضہ، گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کے چھاپے

07 جولائی 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل کی ملک بھر میں جائیداد سیل کر دی گئی۔ ایف آئی اے نے ظفر گوندل کی جائیداد سے متعلق مزید تفصیلات طلب کر لیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ظفر گوندل کی دو ارب روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔ ظفر گوندل کی 48 گھنٹے میں گرفتاری متوقع ہے۔ آن لائن کے مطابق ایف آئی اے نے ظفرگوندل کاگھرقبضہ میں لے لیا،گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ظفرگوندل کے اثاثوں کی تفصیلات کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کاگھرقبضے میں لے لیاہے۔
ظفر گوندل / قبضہ