لاہور سنسان ہو گیا، لوگ فون پر ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے رہے، سرچ آپریشن

07 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) انارکلی فوڈ سٹریٹ دھماکے کے بعد شہر لاہور مکمل طور پر سنسان ہو گیا۔ تفریح کیلئے گھروں سے نکلنے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی گھروں کی طرف لوٹ گئے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد میں گھروں سے تفریح کیلئے باہر جانیوالوں کی خیر خیریت فون پر دریافت کرتے رہے۔ شہر کے اہم مقامات لکشمی چوک، گوالمنڈی، مغل پورہ و دیگر علاقے دھماکے کے خوف سے اچانک سنسان ہو گئے اور شہری گھروں کی طرف واپس لوٹ گئے۔ شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی اور سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کے بعد شہر میں ناکوں کے دوران رات گئے تک شاہراہوں سے گزرنے والے افراد کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان افراد سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے کاغذات کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جبکہ تمام ڈویژنوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔
لاہور/ سنسان