بھارت، پاکستان میں پانی کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو تصفیہ طلب نہ ہو: اورنگا ناتھن

07 جولائی 2013

لاہور (آئی این پی)بھارتی انڈس واٹر کمشنر اور نگانا تھن کی قیادت میں آیا ہوا وفد تین روزہ دورے کے بعد واپس بھارت روانہ ہو گیا ۔بھارتی وفد نے اپنے دورے کے دوران منگلا ، تربیلا، نیلم جہلم اور غازی بروتھا ڈیموں کا معائنے کے علاوہ متعلقہ حکام سے ملاقاتیںبھی کیں ۔ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی انڈس کمشنر اورنگا ناتھن نے کہا کہ ہمارا پاکستان کا دورہ معمول کا تھا جس میں پانی کی صورتحال کی جانچ پڑتا ل اور ڈیٹا محفوظ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو تصفیہ طلب نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں سندھ طاس معاہدے کے تحت عمل کر رہے ہیں۔ پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کے حکام نے بھارتی وفد کو ائیر پورٹ پر الوداع کیا۔
بھارتی وفد