وزیراعلیٰ کی مذمت، مجرم پکڑنے کی ہدایت

07 جولائی 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پرانی انارکلی فوڈ سٹریٹ دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب پولیس سے اس واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ انہوں نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ/ دھماکہ مذمت