رقت آمیز مناظر، لوگ دیوانہ وار اپنے پیاروں کو تلاش کرتے رہے

07 جولائی 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) انارکلی فوڈ سٹریٹ میں دھماکے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کرنے میو، گنگارام اور سروسز ہسپتال پہنچ گئی اور دیوانہ وار اپنے پیاروں کی تلاش کرتے رہے۔ اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور جاں بحق ہونے والوں کے رشتہ دار ایک دوسرے کے گلے لگ کر دھاڑیں مار کر روتے رہے۔
رقت آمیز مناظر