فیصل آباد: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق، شوہر نے ہسپتال کے شیشے توڑ دئیے

07 جولائی 2013

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) الائےڈ ہسپتال مےں ڈاکٹروںکی مبےنہ غفلت سے 28 سالہ خاتون زندگی کی بازی سے ہاتھ دھو بےٹھی۔ شکےلہ کے شوہر نے ہسپتال کے شےشے توڑ دئےے۔ ،جھنگ روڈ سےف آباد کی رہائشی شکےلہ کی طبیعت اچانک خراب ہو نے پر الائےڈ ہسپتال منتقل کےا گےا جہاں ڈاکٹروں کی مبےنہ غفلت سے وہ دنےا سے چل بسی جس پر شکےلہ کے شوہر نے ہسپتال کے شےشے توڑ دئےے اور ڈاکٹروں کیخلاف احتجاج کےا۔ شکےلہ کے خاوند کا کہنا تھا ڈاکٹروں نے مےری بےوی کو طبی امداد نہےں دی گئی جس کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گئی ہےں۔ شکےلہ کے خاوند نے وزےراعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف سے مطالبہ کےا ہے وہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل مےں لائی جائے۔