ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے نہ جمہوریت ، ساجد نقوی

07 جولائی 2013

بھٹ شاہ / ٹنڈوالہ یار ( نامہ نگاران) ملک اس وقت انتہائی سنگین اور خطرناک مسائل سے دوچار ہے او رملک کی تشویشناک حالت کی وجہ سے ملک کی داخلی اور خارجی پالیسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ ملک میں بے گناہ افراد کا قتل عام کیا جارہا ہے جسکا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے نہ ہی ملک میں جمہوریت ہے جو چوری ہو ملک میں اقتدار تو ہے مگر اختیار نہیں ہے۔ تحقیقاتی کمیشن بناکر ملک کو تباہ کرنے والے عناصر کا پتہ لگایا جائے اور کمیشن میں عوام کو شامل کیا جائے تاکہ سچ سامنے آسکے۔ ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے ٹنڈوالہیار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میں آنے والی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں ملک میں امن و امان کے ساتھ ساتھ بے روزگاری، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بہت بڑھ گیا ہے جس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔