مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا: شاہ محمود

07 جولائی 2013
مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا: شاہ محمود

ملتان (سماجی رپورٹر) رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے غریب آدمی مزید مشکلات میں مبتلا ہو رہا ہے۔ وہ سرتاج خان اور طفیل شاہ کی جانب سے دئیے گئے اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔