متاثرین منگلا ڈیم کا جبری انخلا کیخلاف مظاہرہ واپڈا، حکومت آزاد کشمیر کیخلاف نعرے بازی

07 جولائی 2013

اسلام گڑھ (نامہ نگار) متاثرین منگلاڈیم کا جبری انخلاءکے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں واپڈا اور حکومت آزادکشمیر کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور کہا گیا جب تک متاثرین کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا جاتا متاثرین کا جبری انخلاءقبول نہیں کریں گے۔ حکمرانوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی جبکہ وزیر اعظم آزادکشمیر واپڈا کا ایجنٹ بن گیا۔ متاثرین کے انخلاءکیلئے رمضان کے مقدس مہینہ انتخاب کیا گیا ہے۔ اگر متاثرین کے جبری انخلاءکیلئے کوئی شخص آیا تو اس کو جوتے ماریں گے۔ جب تک آخری شخص کی آبادکاری نہیں ہو جاتی پانی کی سطح کو بلند نہیں کرنے دیں گے۔ نذیر انقلابی چیئرمین انیٹی توسیع کمیٹی عارف چوہدری و دیگر مظاہرین نے خطاب کیا۔