رہائشی علاقوں میں موجود 490 سی این جی سٹیشنز کے اجازت نامے منسوخ
رہائشی علاقوں میں موجود 490 سی این جی سٹیشنز کے اجازت نامے منسوخ
اسلام آباد (ثناءنیوز+ این این آئی) اوگرا نے رہائشی علاقوں میں موجود 490سی این جی سٹیشنز کے اجازت نامے منسوخ کر دیے۔ کریک ڈاﺅن کا دوسرا مرحلہ بھی متوقع ہے۔ اس بارے میں اوگرا اور دونوں گیس کمپنیوں کی ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ ان سٹیشنز کو فراہم کی جانے والی گیس کے کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔ چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ اوگرا نے سی این جی دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے سی این جی مالکان کا موقف سنے بغیر یکطرفہ اور غیرقانونی طور پر لائسنس منسوخ کرنا شروع کر دیے ہیں۔ چیف جسٹس نوٹس لیں۔