سپین: قیصر اقبال تارڑ مسلم لیگ (ن) للیدہ کے صدر نامزد

07 جولائی 2013

بارسلونا (صاحبزادہ عتیق سے) مسلم لیگ (ن) سپین کے صدر چودھری نذیر احمد گوندل اپنے ساتھیوں مزمل حسین باجوہ‘ راجہ حاجی اسد حسین‘ چودھری نثار‘ چودھری ادریس‘ سیٹھ حمید‘ گلریزبوگا کے ہمراہ کاتاگلونیا کے شہر للیدہ کا دورہ کیا۔ للیدہ میں مسلم لیگ (ن)کا یونٹ قائم کیا گیا اور قیصر اقبال تارڑ کو مسلم لیگ (ن) للیدہ کا صدر نامزد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن ) سپین کے صدر چودھری نذیر احمد گوندل کی قیادت میں للیدہ پہنچے توان کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔ مقامی ریسٹورنٹ میں چودھری نذیر احمدگوندل کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہوا ۔مزمل حسین باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں مسلم لیگ (ن) کہ مضبوط بنانا ہے۔ نذیر احد گوندل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی کی جانب یہ ہماری پہلی سیڑھی ہے۔ انہوں نے للیدہ شہر میں مسلم لیگ (ن) کا یونٹ قائم کرتے ہوئے قیصر اقبال تارڑ کو صدر نامزد کیا تو وہاں موجود تمام افراد نے اسکی توثیق کی۔ اس کے بعد ا یک پانچ رکنی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان کیا گیا جو للیدہ میں مسلم لیگ(ن ) کو منظم کریں گے۔ پانچ رکنی ایگزیکٹو باڈی میں قیصر اقبال تارڑ‘ سکندر حیات ‘ ر افتخار احمدل‘ ثقلین رانجھا‘ آفتاب احمد تارڑ شامل ہیں۔ اس اہم اجلاس میں عامرشہزاد چیمہ‘ عبدالساجد‘ ابرارآصف‘ عبدالرحمن‘ محمد عابد‘ خالد گوندل‘ عرفان چیمہ‘ شہبازعارف‘ عظیم اللہ اور افتخاراحمد نے شرکت کی۔ عشائیہ دیا گیا۔