لاطینی امریکی رہنماوں کی بولیویا کے صدر کی حمایت
پیر س(آن لائن)بائیں بازو کے لاطینی امریکی رہنماو¿ں نے صدر ایوو مورالیس کی حمایت میں ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے یورپی ممالک کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ چار یورپی ملکوں فرانس، اٹلی، اسپین اور پرتگال نے روس سے واپسی پر بولیویا کے صدر ایوو مورالیس کے جہاز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ان کو شک تھا کہ جہاز پر امریکی حکومت کو مطلوب جاسوس ایڈورڈ سنوڈن موجود ہیں۔