عرب دنیا میں اسرائیل فلسطین تنازعے پر فلم ’دی اٹیک‘ کی نمائش روکدی گئی

07 جولائی 2013

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیل فلسطین تنازعے پر بنی فلم ’دی اٹیک‘ کی نمائش عرب دنیا کے بہت سے ملکوں میں روک دی گئی،فلم ’دی اٹیک‘ میں دیکھایا گیا ہے کہ فلم کا ہیرو امین، ایک امیر عرب اسرائیلی سرجن ہے جو تل ابیب میں کام کرتا ہے۔ امین کی خدمات کے اعتراف میں اسے شعبہ طب کے ایک بہت معتبر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ اس موقع پر وہ فلسطین اور اسرائیل کے مل جل کر رہنے پر ایک جذباتی تقریر کرتا ہے۔ اسرائیل کی فیاضیوں کا ذکر کرتا ہے۔اگلے سین میں ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران امین کو ایک دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے۔