3 بیٹیوں، 5 نواسے، نواسیوں کی ہلاکت، ماں ہوش کھو بیٹھی

07 جولائی 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سانحہ شیخوپورہ میں تین سگی بہنیں اور ان کے 5 بچے بھی جاں بحق ہوئے۔ تین بیٹیوں اور 5 نواسے، نواسیوں کی ہلاکت پر ماں ہوش کھو بیٹھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حنیفاں بی بی کو معلوم نہیں کہ اس پر کیا قیامت گزر گئی ہے۔ وہ خاموش نظروں کے ساتھ پوچھ رہی ہے کہ کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب خانپور گاﺅں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ لوگ افسردہ اور غم سے نڈھال ہیں۔ جاں بحق افراد کی تدفین کے موقع پر ہر آنکھ پرنم تھی۔ المناک حادثہ پر قریبی دیہات میں بھی فضا سوگوار رہی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں بھی ہر طرف آہ و بکا تھی۔ مرنیوالے افراد کی رشتہ دار خواتین زار و قطار روتی رہیں۔ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے اکثر افراد کی شناخت بھی ممکن نہیں رہی تھی جنہیں کپڑوں اور جوتوں سے شناخت کیا گیا۔
ماں ہوش کھو بیٹھی

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...