ریلوے نے 2832 پھاٹکوں پر چوکیداروں کی مستقل تعیناتی ناممکن قرار دیدی

07 جولائی 2013

لاہور (آئی این پی) ریلوے نے صوبہ بھر میں 2832 کھلے پھاٹکوں پر چوکیداروں کی مستقل تعیناتی کو ناممکن قرار دیدیا۔ انکا کہنا ہے کھلے پھاٹکوں پر گیٹ لگانے کیلئے تمام صوبوں سے 50 ارب روپے لینا ہونگے کیونکہ ریلوے کے پاس 50 ارب کے فنڈز نہیں ہیں۔ ایک پھاٹک پر 1 کروڑ 80 لاکھ کے اخراجات آئیں گے۔
بریفنگ