اجنبی مخلوق کی تلاش کےلئے برطانوی سائنس دانوں کا نیٹ ورک قائم

07 جولائی 2013

لندن (بی بی سی) برطانیہ کے سائنس دان ستاروں میں موجود اجنبی مخلوق کا پتہ لگانے کیلئے پرعزم ہیں اور اس مقصد کیلئے ایک مشترکہ نیٹ ورک بنایا گیا ہے۔ نیٹ ورک گیارہ تعلیمی اداروں کے شعبوں کے اشتراک سے قائم ہوا ہے۔ خلائی مخلوق ’سیٹہی‘ کی تلاش کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کیا جائیگا۔ اس نیٹ ورک کو’ یو کے ایس ار این‘ کا نام دیا گیا ہے۔